• news

 ندیم کامران کی قیادت میں مسیحی وفدکا منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ


لاہور(خصوصی نامہ نگار ) مسیحی رہنما بشپ آف لاہور چرچ آف پاکستان رائیٹ ریورنڈ بشپ ندیم کامران کی قیادت میں مسیحی رہنماﺅں کے وفد نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمدف رضا کی دعوت پرمنہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ مسیحی وفد میں بشپ آف لاہور ندیم کامران چیپلین سلطان جوزف، بشپ آفس کوآرڈینیٹر نصیر جان شامل تھے۔ انجینئرمحمد رفیق نجم، سہیل احمد رضا، اورنگ زیب خان ، حفیظ الرحمن خان،سردار عمر دراز خان ، طیب ضیاء، یاسر خان، ملک سجاد علی و دیگر رہنماﺅں نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ آمد پر مسیحی رہنماﺅں کو خوش آمدید کہا۔ سہیل احمد رضا نے مسیحی رہنماﺅںکو تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن