پاکستان فٹبال فیڈریشن میں نارملائزیشن کمیٹی کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیفا کونسل نے پاکستان فٹبال فیڈریشن میں نارملائزیشن کمیٹی کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں فیفا کونسل نے پاکستان فٹبال میں نارملائزیشن کمیٹی کی مدت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کو 9 ماہ کی توسیع مل سکتی ہے۔فیفا ترجمان کا کہنا ہے کہ فیفا پاکستان نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے سے باضابطہ اعلان 30 جون کو کرے گی۔تاہم نارملائزیشن کمیٹی کے موجودہ ارکان کے بارے میں فیفا نے فی الحال جواب دینے سے گریز کیا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان نارملائزیشن کمیٹی کے بارے میں تمام تفصیلات آفیشل اعلامیہ میں جاری ہوں گی۔