ورلڈ کپ کوالیفائر‘زمبابوے نے 2بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر میں زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کوشکست دیدی۔ہوم گراؤنڈ پر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرکے ورلڈکپ میں جانے کے امکانات کو زندہ رکھا۔ سکندر رضا کی آل رائو?نڈ کارکردگی کی بدولت میزبان ٹیم نے زبردست کامیابی سمیٹ کر ورلڈکپ کیلئے ایک اور قدم بڑھا لیا۔زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 268 رنزبنائے۔ سکندررضا نے68اور رائل برنز نے50رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 233 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔کائل میئرز نے 56رنز بنائے ۔مین آف دی میچ سکندر رضا نے 2کھلاڑیوں کو بھی آئوٹ کیادو بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کارکردگی پر ہوم کرائوڈ نے زبردست جشن منایا اور کھلاڑیوں کو داد دی۔