• news

لاہور قلندرز کا قلندرز یونیورسٹی لیگ جَلد شروع کرنے کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سْپر لیگ کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے کہاہے کہ پہلی قلندرز یونیورسٹی لیگ جَلد شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ کراچی اور لاہور میں علیحدہ علیحدہ پریس کانفرنس کریں گے۔ قلندرز یونیورسٹی لیگ میں سندھ اور پنجاب کی چار چار یونیورسٹیز کا انتخاب کیا جائے گا۔عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز نے اس سوچ اور فلسفے کے ساتھ اس لیگ کو کرانے کا منصوبہ بنایا ہے کیونکہ آج تعلیمی اداروں میں کھیل کا کلچر ناپید ہوچکا ہے، اسی ضرورت اور سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہور قلندرز نے میدان عمل میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے لیگ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہو گی کہ ہر یونیورسٹی کو ایک آئیکون کرکٹر دیا جائے تاکہ مقابلے کی فضا پیدا ہو۔ ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید اور چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا اس سلسلے میں تمام معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں جس کے بعد قلندرز یونیورسٹی لیگ کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔

ای پیپر-دی نیشن