سابق وفاقی وزیر نور الحق قادری کو گرفتار کرنے کا حکم
لنڈی کوتل (این این آئی) سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خیبر کی جانب سے حکم نامے میں کہا گیا کہ سابق وفاقی وزیر نے سٹیٹ اداروں کے خلاف بیان بازی کی ہے جو علاقے کے امن و امان کیلئے خطرے کا باعث ہے۔ نور الحق قادری کو 30 دن کیلئے گرفتار کر کے سنٹرل جیل پشاور منتقل کیا جائے گا۔ نور الحق قادری کی گرفتاری کیلئے لنڈی کوتل کے ایس ایچ او کو حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
نورالحق/گرفتاری