• news

نااہلی مدت میں کمی کا بل منظور ہونے پر جہانگیر ترین کو پارٹی رہنماﺅں کی مبارکباد


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی سے نااہلی کی مدت کے حوالے سے بل کی منظوری ہونے کے بعد جہانگیرترین کو پارٹی رہنماﺅں‘ ورکروں کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے بل پاس ہونے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں نے رابطہ کیا۔ نیک تمناﺅں کا اظہار کرنے پر جہانگیر خان ترین نے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے۔
جہانگیر ترین/ مبارکباد

ای پیپر-دی نیشن