• news

پاکستان ‘قازقستان دوطرفہ سیاسی مشاورت کادوسرا دور آج آستانہ میں ہوگا

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت(بی پی سی)کا دوسرا دور آج26 جون کو آستانہ، قازقستان میں ہوگا جس میں دونوں فریقین دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا جائزہ لیں گے۔ اتوار کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری(افغانستان اور مغربی ایشیا)سید احسن رضا شاہ پاکستان کی قیادت کریں گے جبکہ جمہوریہ قازقستان کے نائب وزیر برائے خارجہ امور کنات تمیست قازقستان کی قیادت کریں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ مشاورت کے دوران دونوں فریق سیاسی، تجارتی، اقتصادی، رابطوں، سائنس اور ٹیکنالوجی، ثقافت اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کے تمام شعبوں کا جائزہ لیں گے تاکہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے اور دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے قریبی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت(بی پی سی)کا افتتاحی اجلاس 28 فروری2020 کو اسلام آباد میں منعقد ہواتھا۔
پاکستان ‘قازقستان

ای پیپر-دی نیشن