• news

بھارت کا عبوری افغان حکومت سے خوشگوار تعلقات کا دعویٰ جھوٹ نکلا 

کابل +اسلام آباد(این این آئی+نامہ نگار ) بھارتی حکومت کا عبوری افغان حکومت سے خوشگوار تعلقات کا دعویٰ جھوٹ نکلا۔مودی سرکار ابھی تک اشرف غنی دور کے سفیر فرید ماموند زئے کو ہی افغان سفارتخانے میں رکھے ہوئے ہے۔سابق افغان حکومت کے سفیر فرید ماموندزئے کے زیرانتظام افغان سفارتخانے پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔افغانستان کی حکومت نے موجودہ سفیر کو سبکدوش کرنے کے احکامات دیکر افغان سفارتخانے کے تجارتی مشیر قادر شاہ کو افغانستان کا چارج ڈی افیئر تعینات کرنے کا فرمان جاری کیا۔لیکن مودی سرکار نے نئے نامزد افغان چارج ڈی افیئر کو اسنادِ سفارت پیش کرنے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔
افغان حکومت

ای پیپر-دی نیشن