• news

نواز شریف کی دبئی میںاہم ملاقاتیں ، وزایراعظم نے وطن واپسی کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دیدی 

دبئی ، اسلام آباد( خبر نگار،نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف کی دبئی میں اہم ملاقاتیں، پاکستان واپسی کا روڈ میپ طے ہونے کا امکان ہے۔ متحدہ عرب امارات پہنچنے والے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو دبئی حکومت کی جانب سے خصوصی پروٹوکول فراہم کیا جا رہا ہے۔نواز شریف فیملی کے ہمراہ دبئی میں اپنے داماد علی ڈار کی رہائش گاہ ایمریٹس ہلز میں قیام پذیر ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ملاقاتوں کا پہلا سیشن اختتام پزیر ہو گیا ہے، نواز شریف کی پاکستان واپسی کا روڈ میپ طے کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے راستے میں حائل قانونی الجھنوں کے سلجھانے کے لیے ماہرین سے مشورے کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست کا مرکز ابھی دبئی رہے گا جس کے لیے کئی سیاسی رہنماو¿ں کی دبئی آمد کا امکان ہے، دبئی میں اگلے چند دنوں میں نواز شریف سے سیاسی رہنماو¿ں کی بیٹھکیں متوقع ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ قانونی ٹیم کی سربراہی کریں گے، معاون خصوصی عطاءاللہ، عرفان قادر اور قانونی مشیر کمیٹی میں شامل ہوں گے، نواز شریف کے کیسز کی پیروی کرنے والے امجد پرویز اور دیگر وکلا کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔قانونی ٹیم میاں نواز شریف کے عدالتوں میں جاری کیسز کی پیروی کو تیز کرے گی، سابق وزیر اعظم کی نااہلی اور دیگر کیسز کے خاتمے کیلئے کام میں تیزی لائی جائے گی، قانونی ٹیم نواز شریف کی واپسی میں قانونی رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔نواز شریف عید الاضحی دبئی میں اہلخانہ کیساتھ منائینگے ۔عمرہ کی ادائیگی کیلئے جولائی کے پہلے ہفتے سعودی عرب جائینگے۔
نواز شریف واپسی

ای پیپر-دی نیشن