• news

عید پر عوام بھی ” قربان “ ، پیاز، ٹماٹر مزید مہنگے : قیمتیں ڈبل ہوگئیں ، شہری 


لاہور( کامرس رپورٹر)عید الاضحی سے قبل آخری اتوار ہونے کے باعث اشیائے ضروریہ ،سبزیوں اور مصالحہ جات کی خریداری اپنے عروج پر رہی ،سبزی منڈیوں میں بھی قیمتیں آسمان پر رہیں جس کی وجہ سے خریداری کیلئے آنے والے شدید پریشان دکھائی دئیے ، تعطیل کے روز پرچون سطح پر گراں فروشی معمول کے مطابق جاری رہی ۔عید الاضحی سے قبل آخری اتوار ہونے کی وجہ سے شہریوں کی جانب سے اشیائے ضروریہ ،سبزیوں، کھانوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے سبز اور دیگر مصالحہ جات کی خریداری کے لئے منڈیوں اور مارکیٹوں سے خریداری کی گئی ۔ شہریوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت امسال مختلف اشیائے ضروریہ اور خصوصاً مصالحہ جات کی قیمتوں میں 70سے100فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔ بجٹ کم ہونے کی وجہ سے مختلف اشیائے ضروریہ اور مصالحہ جات کی کم تعداد اور کم مقدار میں خریداری کی گئی ہے ۔ دوسری جانب سبزیوں منڈیوں میں آنے والوں نے بھی قیمتیں زیادہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں خاص طو رپر سبز مصالحوں کی قیمتیں انتہائی زیادہ ہیں ، منڈی میں ادرک کی قیمت 750سے800روپے کلو تک مانگی جارہی ہے ، اسی طرح لہسن ، سبز مرچوں کی قیمتیں بھی انتہائی زیادہ ہیں۔ علاوہ ازیں دکانداروں نے پرچون سطح پر سرکاری نرخ نامے کی بجائے گراں فروشی کا سلسلہ جاری رکھا ۔پیاز درجہ اول50کی بجائے60 سے 70روپے ، ٹماٹر درجہ اول80روپے کی بجائے100،لہسن دیسی 200کی بجائے250سے260،ادرک تھائی لینڈ800کی بجائے870سے880،میتھی130کی بجائے160سے170،بینگن 53کی بجائے70سے75،بند گوبھی42کی بجائے55سے60،پھول گوبھی105کی بجائے 140،شملہ مرچ105روپے کی بجائے130سے 140،بھنڈی95کی150،شلجم 150کی بجائے170،اروی145کی بجائے190سے200 روپے کلو دستیاب ہے۔ پھلوں میںسیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول345کی بجائے440سے450،انار دیسی نیا 220کی بجائے300سے320،خوبانی سفید درجہ اول175کی بجائے250سے260،آڑو درجہ اول 170کی بجائے300،آم دوسہری درجہ اول155کی بجائے220سے240،خوبانی پیلی درجہ اول160کی بجائے230سے240،الیچی درجہ اول 350کی بجائے400سے420، تربوز34کی بجائے38سے40،جبکہ کھجور ایرانی505کی بجائے580سے600روپے فی کلو تک فروخت ہوئی۔
مہنگائی

ای پیپر-دی نیشن