• news

 یونان کشتی حادثہ کیس،ایف آئی اے نے 6 انسانی سمگلروں کو گرفتارکر لیا


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) یونان کشتی حادثہ کیس میں ایف آئی اے اسلام آباد زون نے انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون میںانٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے پانچ مقدمات درج کر لئے مختلف کارروائیوں میں 6 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ملزمان کو کلرسیداں، جھنگ اورپشاورسے گرفتار کیا گیاانسانی سمگلروں نے شہریوں کو بیرون ملک یورپ کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے گرفتار ملزمان میں تنویر احمد، محمد یوسف، جنید محمود، محمد اسلام، حیدر علی اور دران خان شامل ہیں ایف آئی اے نے کہا کہ انسانی سمگلر پاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے یونان بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث تھے ملزمان کی جانب سے بھجوائے گئے بیشتر متاثرین کشتی حادثے میں جانبحق ہوئے ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی متاثرین کے لواحقین کی نشاندہی پر کی گئی یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا شاہد حبیب کی زیر نگرانی مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںٹیمیں مختلف علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کر رہی ہیںچھاپہ مار ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے لواحقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیںترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروے کار لایا جائے گا گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
انسانی سمگلر گرفتار

ای پیپر-دی نیشن