فیصل آباد: قربانی کا جانور خریدنے کیلئے جانے والے 2 بھائی جاں بحق
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) عید کیلئے قربانی کا جانور خریدنے مویشی منڈی آنے والے دو بھائی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ سمندری روڈ پر نیاموآنہ مویشی منڈی کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو روند ڈالا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو بھائی ندیم اور ثقلین مویشی منڈی کی طرف آرہے تھے کہ منڈی موڑ کے قریب عقب سے آنے والی تیز رفتار کار نے انہیں روند ڈالا۔ جس سے ایک بھائی موقع پر جبکہ دوسرا ہسپتال جا کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ مقامی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کر دی ہیں تاہم حادثے کے مرتکب ڈرائیور کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
حادثہ