وفاقی حکومت نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بورڈ تشکیل دے دیا
اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی حکومت نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بورڈ تشکیل دےدیا وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی، خالد پرویز ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی بورڈ کے چیئرمین مقرر کردئیے گئے۔ وقار ایوب،راشد احمد،انجنیئر شبیر احمد جیلانی بورڈ ارکان میں شامل ہیں۔ لیفٹینٹ کرنل ریٹائرڈ انجینئرسلیم رضا بورڈ ارکان کا حصہ ہوں گے۔سینئرجوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن،ڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ ارکان میں شامل ہوںگے، ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بورڈ تین سال کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔
کمیٹی بورڈ تشکیل