• news

رحیم یار خان: زیر تعمیر 3 منزلہ عمارت گرنے سے مزدور جاں بحق 

رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹر) رحیم یار خان میں کینال کالونی کے علاقے میں زیر تعمیر 3 منزلہ عمارت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 2 مزدور ملبے تلے دب گئے تھے جس کے بعد ریسکیو نے آپریشن کر کے ایک مزدور کی نعش نکال لی جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔ 
رحیم یار خان حادثہ 

ای پیپر-دی نیشن