• news

کروڑ پتی یونیورسٹی کے داخلہ  امتحان میں 27 ویں بار ناکام


بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) لیانگ شائی سیچوان یونیورسٹی میں داخلے کے لیے41 برسوں میں 27 بار انٹرنس ٹیسٹ میں ناکام ہو چکے ہیں۔ اپنے کیرئیر میں کامیاب لیانگ شی ایک کروڑ پتی شخص ہیں مگر ان کا خواب یونیورسٹی میں داخلہ لے کر ڈگری حاصل کرنا ہے۔
 چین میں یونیورسٹی یا کالج میں داخلے کے لیے gaokao ٹیسٹ میں کامیابی ضروری ہوتی ہے۔ گزشتہ 4 دہائیوں میں وہ 27 بار قسمت آزمائی کر چکے ہیں مگر ہر بار ناکامی کا سامنا ہوا۔ لیانگ شائی نے سب سے پہلے 1983ءمیں 16 سال کی عمر میں یونیورسٹی میں داخلے کی کوشش کی تھی اور ناکام رہے تھے۔ اس کے بعد 1992ءتک مسلسل کوشش کرتے رہے مگر کامیاب نہ ہو سکے۔ لیانگ شائی نے رواں ماہ 27 ویں انٹرنس ٹیسٹ میں 750 میں سے 487 نمبر حاصل کیے، مگر کامیابی کے لیے کم از کم 521 نمبر درکار ہوتے ہیں۔ یعنی انہوں نے 34 نمبر کم حاصل کیے۔
داخلہ امتحان

ای پیپر-دی نیشن