• news

جنوبی کوریا، ماں نے 2 نومولود بچوں  کو قتل کر کے نعشیں فریز کر دیں


سیول(این این آئی)جنوبی کوریا میں خاتون نے مبینہ طور پر اپنے 2 نومولود بچوں کو قتل کر کے لاشیں کئی سال تک فریزر میں رکھ دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ خاتون نے اپنے 2 نومولود بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مالی پریشانی کے باعث ایسا کیا۔
 کیونکہ دیگر 3 بچوں کی پرورش میں مشکلات کا سامنا تھا۔رپورٹس کے مطابق خاتون کے دیگر بچوں کی عمر 8، 10 اور 12 سال ہے۔رپورٹس کے مطابق خاتون نے 2018 میں اپنی چوتھی بیٹی اور 2019 میں اپنے پانچویں بیٹے کو قتل کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں بچوں کا پیدائش کے بعد ریکارڈ نہ ہونے پر پولیس نے خاتون کے گھر پر چھاپہ مارا تھا جہاں اس نے واردات سے متعلق اعتراف کیا۔
جنوبی کوریا بچے قتل

ای پیپر-دی نیشن