• news

ہمارے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس فورسز ہیں :کمانڈر حرم مکی


مکہ مکرمہ(این این آئی)مکہ مکرمہ میں المسجد الحرام میں زائرین کو منظم کرنے اور انتظامات کرنے میں شریک بریگیڈیئر جنرل فہد السبیعی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس تیزی سے مداخلت کرنے والی فورسز ہر طرح سے تیار اور جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت دفاع میں ڈیوٹی فورسز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فہد السبیعی نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ بری افواج کی خصوصی ملٹری پولیس کی شرکت حرم مکی میں زائرین کے داخلے کو منظم کرتی ہے۔ اسی طرح خصوصی ملٹری پولیس دیگر شعبوں میں بھی اندرونی سکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے آتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زمینی افواج کی خصوصی ملٹری پولیس ہجوم کو منظم کرنے کے لیے بڑی طاقت اور تعداد کے ساتھ حصہ لے رہی ہے۔ ہمارا سیکٹر گیٹ 86 سے گیٹ 74 تک پھیلا ہوا ہے۔ خصوصی ملٹری فوج کے افراد مغربی صحن کی توسیع، ابراہیم الخلیل سٹریٹ اور دیگر مقامات پر موجود ہیں۔
سعودیہ کمانڈر 

ای پیپر-دی نیشن