• news

بنوں،گھر میں سوئے افراد پر دستی بموں سے حملہ،ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی


 بنوں (این این آئی)خیبر پختون خوا کے جنوبی ضلع بنوں میں واقع ایک گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے میرا خیل میں نامعلوم افراد نے 1 گھر پر دستی بم حملہ کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ 2 دستی بم پھٹنے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حملہ رات کو کیا گیا، جب گھر میں سب لوگ سو رہے تھے۔اہلِ خانہ کے مطابق ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔جاں بحق شخص کی لاش پوسٹم مارٹم کے لیے اور زخمیوں کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
بنوں دستی بم حملہ 

ای پیپر-دی نیشن