• news

ایم کیو ایم کے بائیکاٹ سے کراچی کے مسترد شدہ لوگ میئر ‘ڈپٹی بن گئے، خالد مقبول


کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے لیاقت آباد میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا لیاقت آباد سے منتخب اراکین قومی و سندھ اسمبلی حق پرست ہیں جبکہ بلدیاتی نمائندے لیاقت آباد کے نمائندے نہیں ، آج ایم کیو ایم کے بائیکاٹ سے کراچی کے مسترد شدہ لوگ میئر اور ڈپٹی میئر بن گئے۔ انہوں نے کہا کراچی سالانہ3سے 4 ہزار ارب روپے قومی خزانے میں جمع کراتا ہے ۔جو خود کو کراچی کا بیٹا کہہ رہے ہیں وہ پہلے پندرہ سالوں کا حساب دیں اور کراچی سے لوٹا ہوا پیسہ کراچی کو واپس کریں، اس شہر کی کہانی یہ ہے اس شہر کے چور اور پولیس دونوں امپورٹڈ ہیں۔ لیاقت آباد کے غیور اور محب وطن عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا وقت آگیا ہے لیاقت آباد تیاری کرے اور ہمت کرے یہ ملک آپکے بغیر چل نہیں سکتا بچ بھی نہیں سکتا اسے چلانا ہے، کراچی ایک بار پھر ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے میدان عمل میں اترنے والا ہے۔
خالد مقبول 

ای پیپر-دی نیشن