• news

خیبر پی کے میں ڈےنگی وائرس نے پھر سر اٹھا لیا، ہفتے میں 40 کیس 

پشاور (این این آئی) خیبر پختونخوا میں ڈےنگی وائرس نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا۔ صوبے میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے40 کیسز رپورٹ ہوئے۔ مردان سے 13 اور پشاور سے 11ڈینگی کے کیسزسامنے آئے۔ محکمہ صحت نے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے40کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی سے سب سے زیادہ مردان سے13 اور پشاور سے11 کیسز رپورٹ ہوئے۔ باجوڑ سے 5، لوئر چترال3، ڈی آئی خان اور صوابی سے ڈینگی کے2-2 کیسز سامنے آئے، جبکہ بنوں،خیبر، لکی مروت اور کوہاٹ سے ڈینگی کا 1-1 کیس سامنے آیا، محکمہ صحت نے ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام ڈی ایچ اوز کوضروری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ڈینگی

ای پیپر-دی نیشن