• news

میانوالی: خاتون نے بچی‘ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں


میانوالی (نمائندہ نوائے وقت) خاتون نے 10 سالہ بچی سمیت جواں سالہ شادی شدہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔ 19 سالہ صباءبی بی زوجہ آکاش سلیم گزشتہ روز اپنے دیور کی بیٹی 10 سالہ عشاءکے ساتھ بیوٹی پارلر جا رہی تھی۔ راستے میں 50 سالہ پروین بی بی نے تیزاب پھنیک دیا۔ تیزاب سے 10 سالہ بچی کی گردن اور خاتون کی ٹانگ جھلس گئی۔ دونوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی بھجوا دیا گیا۔ ملزمہ پروین بی بی کو لوگوں نے پکڑ کر تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا۔
تیزاب گردی

ای پیپر-دی نیشن