• news

 حسن ابدال ، سکھوں کی تین روزہ مذہبی تقرےبات کا آج آخری روز

حسن ابدال (نامہ نگار/نمائندہ نوائے وقت) گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں سکھوں کی تین روزہ مذہبی تقریبات جاری ہیں، تین روزہ تقریبات میں پڑوسی ملک بھارت سمیت پاکستان سے آئے سینکڑوں سکھ یاتری شرکت کر ہے ہیں گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں پڑ¶سی ملک بھارت سمیت پاکستان بھر سے آئے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 184ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے پڑوسی ملک بھارت سے آئے ہوئے 417سکھ یاتری تین روزہ مذہبی تقریبات میں شرکت گذشتہ روز خصوصی بسوں کے زریعے ننکانہ صاحب سے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچے جہاں پر متروکہ وقف املاک بورڈ، پاکستان سکھ گوردوراہ پربندھک کمیٹی اور مقامی انتظامیہ نے سکھ یاتریوں کو بھر پور استقبال کیا۔تین روزہ مذہبی تقریبات کے دوسرے روز سکھ یاتریوں نے گوردوارہ پنجہ صاحب میں یاترا بابا ولی قندہاری، اشنان، ماتھا ٹیکی اور دیگر مذہبی رسومات ادا کیں۔سکھ یاتریوں کی حسن ابدال آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں تین روزہ تقریبات کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 400سے زائد پولیس اہلکار تین مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سکھوں کی تین روزہ تقریبات گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں 24سے 26جون تک جاری رہیں گی جن کے اختتام پر26جون کو سکھ یاتری خصوصی بسوں کے زریعے گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور روانہ ہو جائیں گئے سکھ یاتری مختلف گوردواوں کی یاتر ا اور 29جون کو ڈیرہ صاحب میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے بعد 30جون کو واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔
 سکھ یاتری

ای پیپر-دی نیشن