• news

حکومت آئی ایم ایف کی غلامی میں غریب کا دکھ بھول گئی: سعد رضوی


لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا وفاقی حکومت کی جانب سے موجودہ بجٹ میں 215 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جانے پر کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے غریبوں پر مہنگائی کے پہاڑ توڑنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ وزیر خزانہ کی جانب سے دو سو پندرہ ارب کے مزید ٹیکسز کو مسترد کرتے ہیں۔ حکومت آئی ایم ایف کی غلامی میں غریب کا دکھ درد بھول گئی ہے۔ حکومت اپنی مراعات اور کابینہ کا سائز کم کرنے کے بجائے سارا بوجھ عام آدمی پر ڈال رہی ہے۔ سودی معیشت نے ملکی بنیادوں کو ہلا کر رکھا ہوا ہے۔ حافظ سعد رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ عوام اس وقت ملکی اور ملی درد رکھنے والی قیادت کے خواہشمند ہیں۔ اس وقت پورے پاکستان کی نظریں تحریک لبیک پر ہیں۔
سعد رضوی

ای پیپر-دی نیشن