این ایل سی نے چین کےلئے کارگو سروس کا آغاز کردیا
اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ ) نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے چین کے لیے کارگو سروس کا آغاز کردیا۔این ایل سی نے اسلام آباد، کراچی سے کاشغر ‘شنگھائی تک کارگو سروس کا آغاز کیا۔ دو طرفہ تجارت کے تحت این ایل سی کے ٹرک خنجراب پاس کے راستے چین کے سرحدی شہر میں داخل ہوگئے اور واپسی پر یہ ٹرک درآمدی سامان لے کر پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچیں گے۔ این ایل سی نے ایران کے راستے ترکی، آذربائیجان اور افغانستان کے راستے ازبکستان اور قازقستان تک تجارتی سامان کی ترسیل ممکن بنائی تھی۔ چین کے راستے قازقستان اور کرغزستان کے لیے ٹرکوں کے ایک اور قافلے کی منصوبہ بندی جاری ہے، ان ممالک تک تجارتی سامان کی ترسیل چار ملکی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے اور بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کنونشن کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔ ان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدوں میں ممبر ممالک کے درمیان سرحد پار تجارتی عمل کو مزید ہموار کرنے کیلئے خصوصی رعایتیں اور مراعات طے کی گئی ہیں۔
چین /کارگو