پنجاب ماڈل بازار کے 36 ماڈل بازار عوام کو ریلیف فراہم میں کوشاں
لاہور(نیوزرپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی شاہد قادر کی ہدایت پر پنجاب ماڈل بازار کے 36 ماڈل بازار عوام کو ریلیف فراہم میں کوشاں ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں میں بغیر سبسڈی سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر اشیا فراہم کی جا رہی ہے ۔ماڈل بازاروں میں سہولت کاونٹرز پر سہولت پیکج پر اشیاخوردونوش کو سرکاری نرخوں سے بھی 12 سے 15 فیصد کم رکھا گیا۔ سبزی و پھل سہولت سٹالز ہر بھی 5 سے 15 روپے فی کلو گرام تک کا ریلیف دیا جا رہا ہے۔ سبزیوں و پھلوں کی درجہ بندی روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ ماڈل بازاروں میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں لاہور کے ماڈل بازاروں میں سبزیوں کے ریٹ کچھ اس طرح ہے کہ آلو شوگر فری سرکاری ریٹ 70 روپے ماڈل بازار ریٹ 66 روپے، پیاز سرکاری ریٹ 50 روپے ماڈل بازار ریٹ 46 روپے، ٹماٹر سرکاری ریٹ 80 روپے ماڈل بازار ریٹ 76 روپے لہسن دیسی سرکاری ریٹ 200 روپے ماڈل بازار ریٹ 190 روپے ادرک تھائی لینڈ سرکاری ریٹ 800 روپے ماڈل بازار ریٹ 785 روپے کھیرا فارمی سرکاری ریٹ 85 روپے ماڈل بازار ریٹ 80 روپے میتھی 130 روپے ماڈل بازار ریٹ 120روپے، بینگن سرکاری ریٹ 53 روپے ماڈل بازار ریٹ 50 روپے ، شملہ مرچ سرکاری ریٹ 105 روپے ماڈل بازار ریٹ 100 روپے ،بند گوبھی 105 روپے ماڈل بازار ریٹ 100 روپے ،بھنڈی سرکاری ریٹ 95 روپے ماڈل بازار ریٹ 90 روپے ،اروی سرکاری ریٹ 145روپے ،ماڈل بازار ریٹ 140 روپے میں فروحت کی جا رہی ہیں۔