ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ قربانی سب کیلئے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ قربانی سب کیلئے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے #QurbaniSubKLiye کے نام سے ٹرینڈ لانچ کیا گیا،جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ملک بھر سے مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عید کی خوشیاں غریب اور سفید پوش لوگوں کے ساتھ بانٹے گی۔