• news

ڈکٹیٹڈ فیصلوں سے اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں کیلئے مشکل مت کھڑی کریں:عثمان ملک 


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے وفاقی وزیر خزانہ کی طرف سے قوم پر 215ارب کے مذید ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ڈکٹیٹڈ فیصلوں سے اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں کیلئے مشکل مت کھڑی کریں۔ہم نے تو عوام کی عدالت میں جواب دینا ہوتا ہے۔ بہتر ہوتا کہ یہ ٹیکسز حکومت اور اسکے ادارے اور ان کے سربراہان اپنے اخراجات میں کمی کر کے پورا کرتے مگر آئی ایم ایف کو منانے کیلئے ہم اپنی عوام کا گلا گھونٹ رہے ہیں۔عثمان ملک نے مطالبہ کیا کہ سرکاری اداروں میں اخراجات کی حد مقرر کی جائے تاکہ عوام کو سکھ کا سانس لینے کا موقع مل سکے۔

ای پیپر-دی نیشن