• news

ورلڈپاسبان ختم نبوت ،سول سوسائٹی کابہادر وغیورپاک فوج کیلئے یکجہتی مظاہرہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈپاسبان ختم نبوت ،سول سوسائٹی کے ورکرزنے اپنی بہادر وغیورفوج کی دفاع وطن کیلئے بے مثال جدوجہد و لازوال قربانیوںکوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے اخبار مارکیٹ کے باہرایک بھرپورپاک فوج یکجہتی مظاہرہ کیا اور پاک فورسز جوانوں، شہیدوں و غازیوں کے حق میںزبردست فلک شگاف نعرے لگائے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان، سماجی رہنمامحمدشکیل بھٹی،ریاض احمدچوہدری،اقبال مغل ، سید عامر شاہ ، افتخاراحمدفخر،شان علی قادری اورحافظ محمدیعقوب شاہ نے کہاکہ مادرِ وطن محافظوں،شہیدوں وغازیوںکی محبت ایمان ہے جس طرح وطن کی محبت ایمان ہے اس طرح اسکے محافظوںاوروطن پرجانیںقربان کرنیوالوںکی بھی محبت سراسرایمان ہے۔ مقررین نے المیہ 9مئی فوجی تنصیبات پرحملوںیادگارشہداءوغازیوںکی بے حُرمتی پرسخت احتجاج کیااوراسے یہودی ،بھارتی وقادیانی اورملک دشمن ایجنٹوںکی ہی کارستانی قراردیااورمطالبہ کیاکہ المیہ9مئی کے مجرموں، سہولت کاروںاورماسٹرمائنڈزکوجلدسے جلدکیفرکردارتک پہنچایاجائے اورملک دشمنوں کو نشان عبرت بنایاجائے۔

ای پیپر-دی نیشن