عوامی مقامات پر جانوروں کو ذبح کرنے کی سختی سے ممانعت ہے‘ میئر کابل
کابل (نیٹ نیوز) کابل کے میئر مولوی عبدالرشید کی سربراہی میں کابل شہر کے مختلف زونز میں جانوروں کی ذبح کے لیے مستقل جگہوں کے انتخاب کے حوالے سے وزارت زراعت و لائیو اسٹاک کے سربراہ مفتی ذاکر اللہ اور دیگر حکام کے ساتھ مشترکہ رابطہ اجلاس ہوا۔کابل کے میئر نے اجلاس میں کہا کہ عوامی مقامات اور دیگر شہری علاقوں میں جانوروں کو ذبح کرنے کی سختی سے ممانعت ہے۔انہوں نے مزید کہا کابل میونسپلٹی کا منصوبہ ہے شہر کو معیاری ترقی دی جائے، شہریوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھا جائے اور عوامی سہولیات کی تباہی کو روکا جائے۔کابل کے میئر کے مطابق اس مقصد کے لیے انہوں نے مختلف زونز میں جانوروں کی ذبح کے لیے مستقل جگہوں کے انتخاب پر کام شروع کر دیا ہے جس پر عمل درآمد سروے اور ڈیزائن کے بعد کیا جائے گا۔کابل کے میئر نے اس سلسلے میں وزارت زراعت اور لائیو سٹاک سے مزید مدد کی درخواست کی۔اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کابل میونسپلٹی کی ٹیکنیکل ٹیم اور وزارت زراعت اور لائیو سٹاک جانوروں کی ذبح کے لیے مستقل جگہوں کے تعین پر مل کر کام کریں گے۔
میئر کابل