کشتی حادثہ پر قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر ہر پاکستانی افسردہ :شیخ انوارالحق
لاہور(نیوزرپورٹر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ یونان کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر ہر پاکستانی افسردہ ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے ورثا سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انتہائی افسوسناک واقعہ میں کئی خاندانوں کے پیارے بچھڑ گئے ہیں۔ ا±نہوں نے کہا کہ مستقبل کے سہانے خواب دکھانے والے انسانی سمگلروں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کا واقعہ نہ ہو سکے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو روزگار کیلئے قانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجیں اور انسانی سمگلروں کے جھانسے میں نہ ائیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کے ورثا کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین