ملک کو درپیش چیلنجز ،مسائل کا حل قرآن و سنت کے عملی نفاذ میں ہے:علامہ ہشام الٰہی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے قرآن و سنہ اسلامک سینٹرہیڈ آبادآفس میں لاہور، قصور، شامکوٹ نو، چونیاں، الہ آباد سے ہوئے مختلف ذمہ دران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لبرل، سیکولرپارٹیوں کو ووٹ دینے کی بجائے دینی پسندوں کا انتخاب کرنا چاہئے۔ ملک کو درپیش چیلنجز کے مسائل کا حل قرآن و سنت کے عملی نفاذ میں ہے۔215 ارب کے نئے ٹیکس عوام پر ظلم ہے۔ ان کو واپس لیا جائے ورنہ ہم ملک گیر حکومت کی عوام د±شمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔جمعیت اہل حدیث ملک بھر سے آنے والے الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی۔ جمعیت اہل حدیث کی یونین کونسل کی سطح تک تنظیم، رکنیت سازی کا عمل تیزی سے آخری مراحل میں ہے۔ پنجاب، لاہور کے متعدد ٹاو¿نز، یونین کونسلز میں جمعیت اہل حدیث کی تنظیم سازی، رکنیت سازی مکمل ہو چکی ہے۔ بہت جلد جمعیت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں دفاع صحابہ کرام ؓ، فضا ئل صحابہ کرامؓ، ختم نبوت، عقیدہ تو حید سیمینارز کے حوالے سے بڑے بڑے تاریخ ساز جلسوں، سمینارزکا انعقاد کیا جائیگا۔ اہل حدیث کی طاقت اور قوت بڑے زوروں سے منوائی جائے گی۔ علامہ ہشام الٰہی ظہیر کا کہنا تھا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو شدید گرمی میں بے حال کر دیا ہے۔ کم آمدن والے طبقے کو جب ٹیکسوں سے بھر پور مہنگے ترین بجلی کے بلز آئیں گے وہ اپنی فیملی کا پیٹ پالیں گے یا لیسکو اور حکومت کا جہنم بھریں گے۔ حکومت عوام پر اتنا ظلم کرے جتنا کل یہ خود برداشت کر سکیں۔