نوشہرہ ورکاں:گیس کی ری فلنگ اور آئل ایجنسیوں کے خلاف آپریشن، متعدد سیل ، جرمانے
نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کی غیر قانونی گیس ری فلنگ اور آئل ایجنسیوں کے خلاف آپریشن، متعدد سیل اور جرمانے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے غیر قانونی گیس ری فلنگ اور آئل ایجنسیوں کے خلاف ایکشن لینے ہوئے دو آئل ایجنسیوں اور ایک گیس ری فلنگ پوائنٹ کو سیل کر دیاجبکہ دو گیس ری فلنگ کے مرتکب مالکان کو جرمانہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ آئل ایجنسیاں اور گیس کی ری فلنگ قانونی طور پر جرم ہے۔ اس سے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث جانی و مالی نقصان ہونے کاہر وقت خدشہ رہتاہے۔اس کاروبار میں ملوث افراد اپنا کاروبار بند کردیں یا قانون کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں کیونکہ ایسے کاروبار کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔