لاہور سمےت صوبہ بھر مےں گرجا گھروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات
لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور سمےت صوبہ بھر مےں گزشتہ روز گرجا گھروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔لاہور شہر مےں تمام ایس پیزاور ڈی ایس پیز گرجا گھروں کی سکیورٹی کو خود چیک کر تے رہے ،شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرسکیورٹی ہائی الرٹ رہی، ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکارگرجا گھروں کے گرد ونواح میں پٹرولنگ کرتے رہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ اتوار کو گر جا گھروں کو فول پر وف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ مسیحی برادری بڑی تعداد مےں اتوار کو مذہبی عبادات کیلئے گرجا گھروں کا رُخ کرتی ہے، جس وجہ سے لاہور پولیس کی جانب سے تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی۔ گرجاگھروں کو اے پلس ، اے ، بی اور سی کیٹگریز میں تقسیم کرکے سکیورٹی اقدامات کیئے گئے ۔ اے پلس اور اے کیٹگری کے گرجا گھروں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ تمام کیٹگریز کے گرجا گھروں میں داخلے کیلئے جامع تلاشی ،واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈےٹکٹر سے چیکنگ کی گئی جبکہ ڈولفن اور پیرو کو بھی خاص طور پر ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ہر مشکوک افراد پر کڑی نظریں رکھیں گے تاکہ کسی بھی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔