نگران صوبائی وزیر صحت کا گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)نگران صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا اچانک دورہ، ایمرجنسی میں زخمیوں اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں ملنے والی طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے موقع پر موجود پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین ڈوگر اورڈی ایم ایس ڈاکٹر انوار الحق کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت تمام میڈیکل وارڈز میں ائیر کنڈیشنز کو مکمل چالو حالت میں رکھیں اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے سمیت ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کو قوانین کے مطابق تلف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایمر جنسی میں بے تحاشہ رش کی وجہ سے اس کی گنجائش میں اضافہ کی ضرورت ہے اور ہسپتال سے آئی وارڈ اور یورالوجی وارڈ اور سکن وارڈ کی شفٹنگ کے بعد اس کی گنجائش میں مزید اضافہ کیا جائے گا،انہوں نے ڈی ایم ایس انوار الحق کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے اورایمرجنسی میں ایکسرے کی سہولت بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔