نبی کریم کی تشریف آوری پر سلسلہ نبوت ختم ہوگیا:علامہ خالد سلطان
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)بانی و سرپرست اعلیٰ جماعت الصالحین پاکستان علامہ پیر خالد سلطان قادری سروری نے سنی علماءکونسل گوجرانوالہ، بزم نوجوانان اہلسنت کے زیر اہتمام حافظ محمد منشاءقادری کے والدین کے سالانہ ختم پاک کے موقع پر عرس پنجتن پاک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا خاتم الانبیا والمرسلینکی تشریف آوری کے ساتھ نبوت و رسالت کا سلسلہ اپنے کمال اور اختتام کو پہنچا تو اللہ تعالی نے اپنے آخری نبی کے دین کو سربلند رکھنے اور اپنے حبیب کی امت کو نئے ولولوں اور حوصلوں سے آشنا کرنے کیلئے امت مسلمہ کو سیدنا غوث الاعظم کی صورت میں عظیم شخصیات سے نوازا۔