• news

حافظ آباد: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس


حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی حافظ آباد نے اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عمرفاروق وڑائچ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، انجمن تاجران اور صارفین کے نمائندہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں 20کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 2616 روپے،دس کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 1308 روپے، چاول باسمتی نیا 270، دال چنا بریک 215، دال چنا موٹی 215، دال مسور بریک 430، دال مسور موٹی 243، دال ماش دھلی 468، دال ماش چھلکا 410، دال مونگ دھلی 215، سیاہ چنا 205، سفید چنا کینیڈا 335،بیسن 220،مٹن 1350،بیف 700،دہی 160روپے کلو،نا ن 20،روٹی 15 روپے جبکہ دودھ فی لیٹر 155 روپے مقرر کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیاءخوردونوش فروخت اور اپنی دکانوں پر ریٹ لسٹیں آویزاں کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی ہدایت کی کہ مہنگے داموں اشیائے فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن