علی پورچٹھہ : دریائے چناب سے نعش برآمد
قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)علی پورچٹھہ کے ملحقہ دریائے چناب سے نامعلوم نعش برآمد۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نعش کئی دن کی اور جسم پر ٹیٹو کے نشان سے بھارتی معلوم ہوتی ہے۔پولیس تھانہ علی پورچٹھہ نے نعش تحویل میں لے لی ۔تفصیلات کے مطابق رسول نگر کے دریائے چناب میں ایک نامعلوم نعش ترتی ہوئی آرہی تھی کہ نزدیکی لوگوں نے کنارے لگا کر پولیس تھانہ علی پورچٹھہ کو اطلاع دی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم نعش کو ریسکیو کرکے اپنی تحویل میں لے لیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق مسخ شدہ نعش کافی پرانی لگتی ہے جس کی پہچان ناممکن ہے ۔مزید کہنا تھا کہ جسم پر ٹیٹو کے نشانات بنے ہوئے۔ واضح دکھائی دیتے ہیں قیاس کیا جاسکتا ہے کہ شاید بھارت سے تیرتی نعش یہاں تک پہنچ ہو۔ پولیس تھانہ علی پور چٹھہ مصروف تفتیش ہے۔