ذمہ دار صحافت وقت کی اہم ضرورت ہے : افتخار جالندھری
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)بین المذاہب ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین کونسل پنجاب کے چیئرمین میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا ہے کہ ذمہ دار صحافت وقت کی اہم ضرورت ہے ذرائع ابلاغ کے نمائندے اپنی معاشرتی زمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے سماجی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور انکے حل کےلئے صحافی برادری کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔