• news

حکمرانوں کی پالیسیوں کی بدولت ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے:علی بشیر


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ کے صوبائی نائب صدر میاںعلی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں کی بدولت ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا ہونے کیساتھ ساتھ عوامی مشکلات میں اس حد تک اضافہ ہوچکا ہے کہ عام آدمی ایک وقت کی روٹی سے بھی تنگ ہیں حکومت نے بدترین بجٹ پیش کر کے قوم کو دھوکا دیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںصحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔

ای پیپر-دی نیشن