• news

 قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کے لئے 6منڈیاں قائم کی گئی :ساجد مشرف


 ننکانہ صاحب(نامہ نگار)چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ساجد مشرف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کے لئے 6منڈیاں قائم کی گئی ہیں جہاں پر بغیر کسی فیس کے قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیل پوائنٹ موڑکھنڈا ور منڈی فیض آباد کے دورہ کے دوران کیا۔

ای پیپر-دی نیشن