• news

 شوکت علی کے گھر پر پولیس کی غنڈہ گر دی کی مذمت کر تے ہیں :رمضان


 سرائے مغل(نامہ نگار) گزشتہ روز سرائے مغل کسان بورڈ کا احتجاجی اجلاس زیر صدار ت حاجی محمد رمضان مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان منعقد ہوا جس میں سینکڑوں کسانوں سمیت معروف وکلا احمد جمال ایڈووکیٹ ،مرزا نوید بیگ ایڈووکیٹ ،کسان بورڈ کے مقامی رہنماوقاص جوئیہ نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایچ ایم رمضان نے کہا کہ گزشتہ روز اوکاڑہ پولیس نے غیر قانونی اور بلا وجہ کسان بورڈ پاکستان کے صدر چوہدری چوہدری شوکت علی چدھڑ کے گھر میں گھس کر غنڈہ گردی اور پولیس گردی کی انتہا کر دی جس کی مزمت کر تے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن