پی ڈی ایم حکومت نے تعلیمی میدان میںانقلابی اقدامات اٹھائے:رانا تنویر حسین
شیخوپورہ+نارنگ منڈی(نمائندگان نوائے وقت)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے تعلیم اور صحت کے میدان میں مختصر وقت میں انقلابی اقدامات اٹھائے پنجاب کے تمام اضلاع میں سکولز کی اپ گریڈیشن اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے وفاق نے پنجاب حکومت کو پانچ ارب روپے کا فنڈز جاری کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائر ایجوکیشن سکول فار ویمن میں واٹر فلٹر یشن پلانٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق چیئرمین ضلع کونسل انجینئررانا احمد عتیق انوار پی پی 136کے امیدوار چوہدری ارشد ورک حاجی طارق محمود ڈوگر و دیگر بھی موجود تھے۔