پی ڈی ایم حکومت جلد رخصت ہونے والی ہے:شہزاد احمد ہنجرا
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری شہزاد احمد ہنجرا نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت جلد رخصت ہونے والی ہے قوم ظالم حکمرانوں سے نجات کی خوشی میں سجدہ شکر ادا کرے گی، موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی سے دوچار کیا معیشت ڈبودی اور عوام کو مہنگائی و بے روزگاری کی دلدل میں دھکیلا، عمران خان کے جیالے حالات سے گھبرانے والے نہیں۔