سینئر صحافی عبدالرشید ندیم کی رسم چہلم ادا،اہم شخصیات کی شرکت
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پریس کلب شیخوپورہ کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبر نامہ نگار نوائے وقت شیخوپورہ سیف الرحمن سیفی کے والد سینئر صحافی عبدالرشید ندیم کی رسم چہلم مقامی مسجد میں ادا کی گئی جس میں ممبران و عہدیدران پریس کلب ،تاجروں سیاسی رہنماﺅں نے شرکت کی ۔سینئر وائس چیئر مین پریس کلب الحاج ملک محمد بوٹا ،عبدالحمید بھٹی ،سلطان حمید راہی ،عظیم احمد نوشاہی نے کہا کہ عبدالرشید ندیم شیخوپورہ کی صحافت کے بانیوں میں شمار ہوتے ہے۔