جمبر:کمسن لڑکی کےساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کرانے پر بھٹہ مالک نے محنت کش کو مزدوری دینے سے انکار کردیا
جمبر (نامہ نگار)نواحی گاﺅں بگھیانہ کلاں کے بھٹہ خشت کے محنت کش کواپنی ساڑھے پانچ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرانا مہنگا پڑ گیا ۔بھٹہ خشت مالکان نے محنت کش کو نہ صرف مزدوری دینے سے انکار کردیا بلکہ اس کے گھر والوںکو بمعہ سامان سڑک پر پھینک دیا ،محنت کش کو بچوں سمیت قیامت خیز گرمی میں رات سڑک پر گزارنا پڑی ۔