وفاقی بجٹ کی منظوری وزیراعظم اور اتحادی حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے: شازیہ فرید
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کی سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کی منظوری وزیراعظم شہبا زشریف اور اتحادی حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے اتحادی حکومت ایوان کی بھرپور حمایت سے ملک کو بحرانوں اور مشکلات سے نجات دلائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مالی سال2023-24کے بجٹ کی منظوری اتحادی حکومت پر منتخب ایوان کے اعتماد کا اظہار ہے تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود حکومت ملک کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کی پٹڑی پر لانے کےلئے کوشاںہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات میں بھی پیش رفت ہوئی ہے توقع ہے کہ ملکی معاشی بحران ہر آنے والے دن کے ساتھ کم ہو گا ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنے محبوب قائد میاں نواز شریف کی واپسی کا شدت سے انتظارکر رہے ہیں میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے قومی سیاست کا سارا منظر نامہ بدل جائے گا۔