گوجرانوالہ:ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے فرضی مشق
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)بانی ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر اور پی ڈی ایم اے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122گوجرانوالہ ، وزیرآباد اور گجرات نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن سید کمال عابد کی زیرِ نگرانی سیلاب جیسی آفت سے نبرد آزما ہونے کیلئے دریائے چناب پر چناب ٹول پلازہ کے مقام پرمشترکہ فرضی مشق کیں۔مقصد سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے، ان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے ، فلڈ آپریشن میں استعمال ہونے والے آلات کو چیک کرنا اور اداروں کے درمیان روابط کو بہتر کرنا ہے۔اس موقع پرگوجرانوالہ، وزیرآباد اور گجرات کی ضلعی انتظامیہ کے افسران اور خاص طور پرکمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف،ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرنوالہ ڈویژن سید کمال عابد، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل اور ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کی۔ریسکیو1122کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی۔