• news

 حکومتی معاشی پلان سے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے:شیخ اسلم

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) معروف کاروباری شخصیات فاﺅنڈر اتحاد گولڈن احسا س یونٹی گروپ رہنماﺅں شیخ محمد اسلم، شیخ عامر رحمان،میاں عمر سلیم،بابو عاصم انیس،عطا فرید چوہدری،شیخ غلام حسین جج،حاجی محمد انور ،سمیع اللہ نعیم،شاہد محمود بٹ،عبدالقادر پھلروان شیخ کاشف رحمان ،وقار افضل،وقاص افضل،شیخ عثمان مشتاق،سلمان قادر پھلروان،شیخ طیب مشتاق ،میاں صبیح الرحمان اور دیگر نے کہا ہے کہ حکومت کے جاری کردہ معاشی پلان کے مستقبل میں معیشت پر بہت ہی اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور اس معاشی پلان کے ذریعے نہ صرف مقامی سرمایہ کاروں کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تحفظات بھی دور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کمیٹی کا قیام بھی نہایت خوش آئند ہے یہ کمیٹی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کرنے میں معاون اور مدد گار ہوگی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے میں بھی کمیٹی بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی زرعی پیداوار میں پاکستان کی اصل صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے گا اور جاری کردہ معاشی پلان کے تحت ان شعبوں کے پاکستان کی مقامی پیداواری صلاحیت اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری بڑھانے میں مدد ملے گی۔معاشی پلان روشن مستقبل کا پیش خیمہ ہے جس پر حکومت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن