• news

ملک میں پام ،سویا بین  آئل کی درآمدات پہلے 11ماہ  میں سالانہ بنیادوں پراضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں پام اورسویا بین آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بنک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے مئی تک کی مدت میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 3.172 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات پر3.059 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، مئی 2023 میں پام آئل کی درآمدات پر327.70 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جو اپریل میں 217.87 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 265.21 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں پام آئل کی درآمدات پر3.151 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سویا بین آئل کی درآمدات پر278.46 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28 فیصدزیادہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن