کاروں کی درآمدات میںپہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر54 فیصد کمی
اسلام آباد(اے پی پی)کاروں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر54 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مئی 2023 تک کی مدت میں کاروں کی درآمدات پر712 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 54 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کاروں کی درآمدات پر1.558 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، مئی 2023 میں کاروں کی درآمدات کاحجم 31 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 80 فیصدکم ہے،گزشتہ سال مئی میں کاروں کی درآمدات پر156 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں کاروں کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر30 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔